Surprise Me!

کشمیر، نابالغ بہن قتل کے الزام میں پولیس نے کیا بڑی بہن کو گرفتار

2025-08-19 0 Dailymotion

<p>گاندربل : گاندربل ضلع میں جموں کشمیر پولیس نے 14سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں مقتولہ کی بڑی بہن کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے دو دن سے بھی کم عرصے میں دل دہلا دینے والے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ نے اپنی نابالغ بہن کو ایک معمولی جھگڑے کے بعد قتل کیا جس کا اس نے پوچھ تاچھ کے دوران اعتراف بھی کیا۔</p><p>سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گاندربل، خلیل پوسوال نے ایک پریس کانفرنس کے دوران قتل کے بعد کی گئی پولیس تحقیقات کو منظر عام پر لاتے ہوئے کہا کہ 14سالہ لڑکی (مقتولہ) کی بڑی بہن کو بی این ایس کی دفعہ 103کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید کارروائی جاری ہے۔  </p>

Buy Now on CodeCanyon